نیویارک (جنگ نیوز )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت دینے کی شرح خوفناک ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خود مختار تفتیش کار جاوید رحمان نے بتایا کہ رواں برس بھی اب تک ایران میں دو سو تیس افراد کی سزائے موت پر عمل ہو چکا ہے اور ان میں چار بچے بھی شامل تھے۔ رحمان نے یہ بات اقوام متحدہ کہ جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں کہی۔