• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف احتجاج جاری

چمن (این این آئی) پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف احتجاج جاری، کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی بندرہی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا تاہم سہ پہر کے وقت شاہراہ آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کی طویل بندش کے خلاف آل پارٹیز و تاجر لغڑی اتحاد کا احتجاج منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسرے روز شاہراہ کی بندش سے آمدورفت مکمل طورپ بند ہوگئی ۔مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا جبکہ شاہراہ کی بندش سے چمن شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قلت پیداہونے کا خدشہ تھا۔

تازہ ترین