• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی سے کشمور تک تباہی کی ذمہ دار، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی سے کشمور تک تباہی کی ذمہ دار ہے۔ صوبے میں بچوں کو کتے کاٹتے رہے، تھر میں ہزاروں بچے غذائیت کی کمی کی وجہ سے مر گئے، دیہی علاقے ترقی کر کے شہری علاقوں کے برابر کیا آتے، شہری علاقے بھی پیپلز پارٹی کے تعصب کی وجہ سے اجڑ گئے، لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں، تعلیم اور صحت کے ادارے اقربا پروری کی نظر ہوگئے۔کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اہم خبریں سے مزید