• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بارکے انتخابات ، میدان کل سجے گا، 3ہزار سے زائدووٹرز

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہونگے،عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع ہے۔تین ہزار ایک سو اکیس و وٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں مجموعی طور پر 5نشستوں پر14 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار سردار لطیف کھوسہ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار احسن بھون میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔ دونوں صدارتی امیدوار فتح کے لیے پرعزم ہیں ان کا کہنا کہ وکلا کی فلاح وبہبود اور آئین کی بالادستی ہی ہمارا منشور ہے۔ سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں نائب صدرکی پنجاب کی نشست پر 4امیدوار جس میں چوہدری امتیاز کمبوہ،چوہدری محمد ابراہیم،خاور اکرام بھٹی اور سید سبطین اختر بخاری شامل ہیں ،سیکرٹری کی نشست پر3 امیدوار جس میں حماد وقار ولانا، مقتدر اختر شبیر اور وسیم ممتاز ملک میدان میں ہیں ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدوارچوہدری ریاست علی گوندل اور ملک شکیل الرحمن کے درمیان مقابل ہوگا جب کہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر 3امیدوارعلی احمد خان رانا،ریاض حسین اعظم اور شہناز اختر مد مقابل ہیں سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں مجموعی طور پر ووٹرز کی تعداد 3ہزار121،لاہور میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 1267ہے جو اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں ووٹرز کے لیے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہالپور میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین