• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کاآغاز کردیا، بیگم گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب کی اہلیہ اورپنجاب گر لز گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے پنجاب بھر میں ”بریسٹ کینسر آگاہی مہم“کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بر یسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز کرد یا ہے جس کے تحت اب تک گور نمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ لاہور،گور نمنٹ ڈگری کالج چونا منڈی اورگور نمنٹ ڈگر ی کالج شاہ کوٹ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں باقاعدہ تقر یبات کا انعقاد کر چکے ہیں۔ جس میں ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی کثیر تعداد میں شر یک ہوئیں ہیں ۔بیگم پروین سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بر یسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے لیے وہ کام نہیں ہوتا رہا جس کی ضرورت ہے اور آج پاکستان ایشا میں بر یسٹ کینسر کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ خواتین خود کو اور آنیوالی نسلوں کو اس بیماری سے بچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر یں ۔
تازہ ترین