• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں میں اسقاط حمل کی بیماری سے متعلق جامعہ زکریا میں سمپوزیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیراہتمام سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔ جبکہ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سبطین ، ابوبکر طارق و بین الاقوامی ماہرین بھی موجود تھے۔سمپیوزیم کا موضوع جانوروں میں اسقاط حمل کی بیماری(بروسیلوسس) تھا ۔ ماہرین نے اسقاط حمل سمیت جانوروں کی مختلف بیماریوں کے تدارک کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔
تازہ ترین