• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو جلد نااہل حکمرانوں سے نجات کی خوشخبری ملے گی، اختیار ولی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان ضلع نوشرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ملک ندیم خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم خوشی منا رہی ہے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کامیابی کی خوشخبری کی طرح پاکستان کے عوام کو بہت جلد نااہل حکمرانوں سے نجات کی خوشخبری ملے گی ۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے جس طرح پاکستان کی کرکٹ کامیابی پر جشن منایا گیا اسی طرح نااہل حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے پر پاکستان کے عوام کی طرف سے یوم نجات اور یوم تشکر منایا جائے گا۔
پشاور سے مزید