وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شاندار شکست دینے پر قومی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے۔‘
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
اس کے ساتھ ہی شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔