• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اور موجودہ کرکٹرز شعیب اختر کے دفاع میں سامنے آگئے

سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان کے ساتھ شعیب اختر کی نوک جھوک کے معاملے پر  سابق کرکٹرز اسپیڈ اسٹار کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سکندر بخت اور سابق فاسٹ بالر مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا کیونکہ شو میں لیجنڈ بیٹھے تھے۔

سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا ۔ مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔

سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس شو میں شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر سوشل میڈیا پر بھی فینز نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین