• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مکمل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا۔

سی اے اے کے ترجمان کے مطابق یہ مشق ہر دو سال کے بعد تمام ہوائی اڈوں پر منعقد کی جاتی ہے جوکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے قوائد ضوابط کے تحت لازمی عمل ہے۔

ترجمان کے مطابق اس مشق کا مقصد بنیادی طور پر کسی بھی ایئرپورٹ کے اندر اور اس کے ارد گرد تعینات تمام ایجنسیوں کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ سسٹم یعنی ایس او پیز پر عمل کرنے کی استعداد کار کو جانچنا اور کمی بیشی کا ازالہ کرنا ہوتا ہے تاکہ ہوائی اڈے پر ہونے والی ہنگامی صورتحال اور اقدامات کو حقیقی طور پر جانچا جا سکے۔

کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والی مشق کو ماہرین نے کامیاب قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس مشق میں رسپانس ٹائم تین منٹ سے کم تھا جس میں سی اے اے فائر فائٹنگ اسٹاف، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، قومی ایئرلائن، پرائیویٹ ایئر لائنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے مشق میں شامل مختلف مراحل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے اس موقع پر مزید بتایا کہ مشق کے دوران نظر آنے والی کمزوریوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے میڈیا مشق کے مختلف پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا۔ اس طرح کی مشقیں ملک کے مختلف ایئرپورٹ پر بھی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین