• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیر کی تحریک آزادی بڑھی ہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیر کی تحریک آزادی بڑھتی جارہی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 74 سال پورے ہونے پر عمران خان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر کے پاکستانی اور کشمیری 74 سال سے جاری بھاری قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت 1947 کے اُس سیاہ دن سے اب تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر مسلسل انسانیت سوز مظالم، جنگی جرائم اور ان کی نسل کشی کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارتی قبضے کے خاتمے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین