• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث روف کا مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرنے سے متعلق انکشاف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرنے سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو حارث روف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مارٹن گپٹل مومنٹم بنارہے تھے، مجھے اوور ملا تو پلان کے مطابق بولنگ کرائی اور انہیں آؤٹ کردیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بہت دیر سے انتظار کررہا تھا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستان کو میچ جتواؤں، گرین شرٹس کیلئے مین آف دی میچ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ ٹیم میں ایسا کلچر ڈیولپ ہورہا ہے کہ ہر کھلاڑی نے 100 فیصد کارکردگی دینا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ کسی بھی میچ میں بولنگ پارٹنرشپ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، پہلےمیچ میں شاہین آفریدی نے اچھی بولنگ کی، ان کا ساتھ دوسرے بولرز نے دیا۔

حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ دوسرے میچ میں میرے ساتھ دوسرے بولرز کی پارٹنرشپ رہی، اگلے میچز میں کوئی اور اچھا پرفارم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو تین کھلاڑی ہی پرفارم کرکے میچ جتواتے ہیں۔

تازہ ترین