• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں خاتون کو حور کےطور پرپیش کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل برہم



 12 ربیع الاوّل کے جلوس میں لڑکی کو حور کے طور پر پیش کیے جانے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کونسل نے قرار دیا کہ اسلام میں خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے معیار مقرر کرنے کی تجویز  دے دی۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس  میں رحمۃ للعالمين ﷺ اتھارٹی کے قیام سے متعلق قرار داد پر بحث ہوئی۔

اجلا س کے دوران 12ربیع الاوّل پر ملتان میں خاتون کو حور کے طور پر پیش کرنے پر ممبران نے اظہار برہمی کیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسلام میں اس طرح خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے، مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نعت خوانی، مرثیے، قصیدے اور نوحے کو گانے کی طرز پر پیش کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مذہبی رسومات اور مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کرنے کی تجویز دی۔

تازہ ترین