• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائرن میونخ نے جرمن فٹ بال ٹائٹل بنڈس لیگا جیت لیا

میونخ / بارسلونا(نیوز ایجنسیز) یورپ میں فٹبال سیزن اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، انگلش پریمیئر لیگ کے بعد اب جرمن اور ہسپانوی لیگز کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔ میونخ میں معروف کلب بائرن میونخ نے ہینوور کو ہرا کر بنڈس لیگا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ اس کی گذشتہ 18 سال میں  12ویں کامیابی ہے۔ لیگ کے فیصلہ کن میچ میں فاتح ٹیم نے 1-3 سے کامیابی نام کی۔ ٹورنامنٹ میں بائرن کے رابرٹ لیواڈوائنسکی نے مجموعی طور پر 30 گول اسکور کیے، یہ گذشتہ 4 عشروں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے فٹبالر ہیں۔ ادھر اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا نے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز کی ہیٹ ٹرک کی بدولت گریناڈا کو 3-0 شکست دیکر اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل مسلسل دوسرے سال اپنے نام کرلیا۔ بارسلونا نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس کی بنیاد پر ریال میڈرڈ کو ایک پوائنٹ کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا، ریال میڈرڈ ٹیم گزشہ 12 لیگ میچوں میں فتح کے باوجود بارسلونا سے آگے نکلنے میں ناکام ہوئی۔لوئس سواریز نے اس شاندار کارکردگی کے ساتھ لالیگا کے سیزن کو 40 گول کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی کے طورپر ختم کیا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اور میسی کی 2009 سے قائم بالادستی کو بھی ختم کردیا۔کرسٹیانو رونالڈو 35 گول کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔
تازہ ترین