• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکومت اپنی دشمن آپ ہے، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی دشمن آپ ہے، اس کو گرانے کے لیے اپوزیشن کی کسی تحریک کی ضرورت نہیں ،اس کی پالیسیاں ہی اس کا دھڑن تختہ کردیں گی، آئندہ یہ پارٹی حکومت میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی والدہ کی وفات کے حوالے سے پاکستان سے واپسی پر تعزیت کے لیے آنے والوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو میں کیا۔عمر توحیدی نے کہا کہ اس دنیا میں ماں کا نعم البدل کوئی نہیں ہے ،اس لیے اسلام نے ماں سے حسن سلوک کا بہت زیادہ زور دیا ہے، عمر توحیدی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل کر رہی ہے، اشیائےخورونوش،پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،معاشی عدم استحکام کا اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈالر روز بروز مہنگا ہورہا ہے اور ملکی معیشت پر ناواجب قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے،روپے کی قدر روزبروز گر رہی ہے لیکن آفرین ہے گورنر اسٹیٹ بنک پر کہ وہ اس تنزلی کو بھی ترقی سمجھ رہےہیں، عوام ڈوب رہی ہے اور گورنراسٹیٹ بنک فرمارہے ہیں کہ ڈالر کا بڑھنا اس لیے اچھا ہے کہ اس سےاوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین