• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارورڈ یونیورسٹی رواں برس بھی دنیا کی بہترین جامعہ قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ہارورڈ یونی ورسٹی کو رواں برس بھی دنیا کی بہترین جامعہ قرار دے دیا گیا ہے۔ جب کہ چین کی جامعہ بھی دنیا کی سرفہرست 10جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ 

دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کے ایک گروہ نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سالانہ درجہ بندی میں ہارورڈ کو سب سے بہتر جامعہ قرار دیا ہے۔ 

تاہم، اہم بات یہ ہے کہ چین کی چینہوا یونی ورسٹی کو دنیا کی دسویں بہتر جامعہ قرار دیا گیا ہے۔ 

چین کی جامعات آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عالمی ہائر ایجوکیشن مارکیٹ کو کسی چین کی جامعہ نے ٹکر دی ہے۔ جامعات کی فہرست بنانے میں تقریباً دنیا بھر کے 11 ہزار ماہرین تعلیم نے حصہ لیا اور اس میں دنیا کے 29 ممالک کی 202 جامعات کو شامل کیا گیا۔

 رواں برس کی سرفہرست 10 جامعات اس طرح ہیں۔ 

1۔ ہارورڈ یونی ورسٹی، امریکا، 

2۔ میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امریکا، 

3۔ آکسفورڈ یونی ورسٹی، برطانیہ، 

4۔ اسٹینفورڈ یونی ورسٹی، امریکا، 

5۔ کیمبرج یونی ورسٹی، برطانیہ، 

6۔ یونی ورسٹی آف برکلے، امریکا، 

7۔ پرنسٹن یونی ورسٹی، امریکا، 

8۔ ییل یونی ورسٹی، امریکا، 

9۔ یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس، امریکا، 

10۔ چینہوا یونی ورسٹی، چین شامل ہیں۔

تازہ ترین