• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اورنجران پر حوثیوں کےڈرون حملوں کی مذمت، OIC

لاہور(نیٹ نیوز) مسافروں اورشہریوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنا دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی ہے، جنگی جرم ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہےاسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے یمن سے دہشتگرد حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کے شہرابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے لدے ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمدالعثیمین نے بدھ کو تنظیم کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہےکہ’’مسافروں اورشہریوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنا دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے، جنگی جرم ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔‘‘
تازہ ترین