کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے بد ھ کو بھی کیسز کی سماعت کی اور تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق چاغی سے ہے کمیشن آج بھی کیسز کی سماعت کریگی ۔