• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر یوسی 40 لاکھ مالیت کی ترقیاتی سکیم تجویز کرے، میئر ملتان

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میئر ملتان نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے۔ اس ضمن میں ہر یونین کونسل چیئرمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی یوسی میں 40لاکھ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیم تجویز کریں تاکہ انجینئرنگ برانچ سے جلد از جلد تخمینہ لاگت بنوا کر ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کئے جا سکیں ۔ان ہدایات کے بعد یونین کونسل چیئرمینوں نے اپنی یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی ۔
تازہ ترین