• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی زیرصدارت اجلاس، سولڈ ویسٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کی زیر صدارت کیمپ آفس ملتان میں اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پراگریس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شریک ملتان کی لوکل گورنمنٹس کے چیف افسران نے جاری ٹرانزیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین