پشاور (لیڈی رپورٹر)پاسبان پشاور سٹی نے مہنگائی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت صوبائی صدر عجب خان جدون اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی کمزور معاشی پالیسی کیوجہ سے پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،بجلی اور گیس پر بیجا ٹیکس کی وجہ سے غریب آدمی بل ادا کرنے سے قاصر ہے ،عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ لے دبایا جا رہا ہے،بیروزگاری میں اضافہ ہو چکا ہے ،دیہاڑی دار طبقہ خودکشی پر مجبور ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عوام پر رحم کر کے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں 2018کے سطح پر لائی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے ۔