وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 121 ڈینگی کیس سامنے آ گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز 121 ڈینگی کیس سامنے آ گئے جن میں دیہی علاقوں میں 63 کیس اور شہری علاقوں سے 58 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1944، شہری علاقوں 1 ہزار 383 ڈینگی کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 327 ہو چکی ہے۔