• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سارہ اور فلک کی ننھی پری نے ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

فلک شبیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! میری بیٹی۔‘

گلوکار نے صرف 22 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین