• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں استدعا کی کہ احتساب عدالت زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرے، جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا۔احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فردِ جرم کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔احتساب عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔دریں اثناء نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

تازہ ترین