• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب،درازی عمر اورملکی سلامتی کیلئے دعا

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے کی ۔تقریب میں ارکان اسمبلی وحید عالم،رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ، مہر اشتیاق،حافظ میاں نعمان،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات لاہورعامر خان ،سابق رکن اسمبلی فرزانہ بٹ،مہر محمود ارشد خان،حاجی امداد حسین سمیت کارکنو ںکی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر مریم نواز، نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی درازی عمر اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) مبشرجاوید اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔
تازہ ترین