• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزجوکہ کئی مہینوں سے ٹینس کورٹ میں نظر نہیں آرہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ایک اور ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ،سرینا ولیمز کے 2003 کےروکی کارڈ(Rookie Card) کی نیلامی 4,280 امریکی ڈالر زمیں ہوئی ہے۔

یہ رقم کسی بھی خاتون کے اسپورٹس کارڈ کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ رقم ہے، اس سے پہلے 1993 میںامریکی کی فٹبالر میا ہیم کے روکی کارڈ(Rookie Card)کی نیلامی34,440 ڈالرز میں ہوئی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق ، ولیمز کے آٹوگراف شدہ کارڈکو ایک پرائیویٹ کلائنٹ کی جانب سے ایک الٹرنیٹیو ایسیٹ ٹریڈینگ پلیٹ فارم(alternative-asset trading platform) نے خریدا تھا۔

سرینا ولیمز کےاس نئے ریکا رڈ پر ان کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کاکُھل کر اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔


























خیال رہے کہ 23بار گرینڈ سلیم چیمپئن بننے والی سرینا ولیمز جولائی میں ومبلڈن کےپہلے راؤنڈ میں چوٹ لگنے سے ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں لیکن اس کے باوجودبھی یہ امریکی اسٹارخبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔


تازہ ترین