پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نئی گیند پر کنٹرول کو مشکل قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کسی بھی بولر کے لیے اننگز کے آغاز میں نئے گیند کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نیا گیند کروانے کے لیے خصوصی پریکٹس کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ نئے گیند کو آگے کرائیں تاکہ بیٹرز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔
پاکستانی فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا ان کا ہدف ہوتا ہے۔
ان کایہ بھی کہنا تھا کہ وہ مختلف کنڈیشنز میں نیا گیند پھینکنے کے لیے مختلف حکمت عملی بناتے ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ان سوئنگ ہو یا آؤٹ سوئنگ جس پر وکٹ ملے وہی اچھی گیند بن جاتی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچز جیت لیے ہیں، آج اس کا مقابلہ افغانستان سے ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں اس کا سیمی فائنل کا ٹکٹ تقریباً فائنل ہوجائے گا۔