نیپال میں ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص نے مسجد کا دفاع کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی۔
نیپال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص کو ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ کے سامنے ڈٹ کر مسجد کا دفاع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ ملک میں ہونے والی ایک ہندو مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا، جو بعد ازاں پُرتشدد صورت اختیار کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم نے ایک مسجد کو نشانہ بنانے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم مقامی مسلمان شخص نے تنِ تنہا ان عناصر کے سامنے کھڑے ہو کر مسجد کو بچانے کی کوشش کی۔
ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے باوجود اس شخص نے خود کو انسانی ڈھال بنا کر ہجوم کا سامنا کیا اور حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔
اس دلیرانہ اقدام نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو جذباتی کر دیا ہے، جہاں صارفین اس شخص کو جرأت، حوصلے اور ایمان پر خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔