کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی سے چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز افغانستان، بنگلہ دیش اور ایران میں فروخت کرنے والے دو ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر لیا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان فرقان اور انور علی موبائل فونز کا کنٹری کوڈ بدلنے کی مہارت رکھتے ہیں،پولیس نے ابراہیم حیدری ریڑھی روڈ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 21 قیمتی فونز ، ایک لیپ ٹاپ اور تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے،عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔