کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانا بغاوت نہیں ہے
تفصیلات کے مطابق، بھارت کے سپریم کورٹ کے سابق جج دیپک گپتا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانا کسی طور بھی بغاوت نہیں ہے اور ایسا سوچنا بھی انتہا درجے کی بے وقوفی ہے۔
جسٹس دیپک گپتا کا کہنا تھا کہ اترپردیش وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ بھارتی قوانین کے خلاف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ٹوئٹ غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس دیپک گپتا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانا کوئی جرم نہیں ہے، نہ ہی یہ غیر قانونی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیزیں اچھی اور بری ہوسکتی ہیں مگر اس سے وہ جرم یا غیرقانونی نہیں بنتی۔