گوادر (اکبرجندانی / نامہ نگار) محکمہ فشریز کے سمندری گشتی ٹیم پر ٹرالر مافیا نے حملہ کردیا اورجیونی کے سمندر میں غیرقانونی فشنگ میں مصروف کئی ٹرالروں نے محکمہ فشریز کے سرکاری بوٹ کو ٹکریں مار کر ڈبونے کی کوشش کی۔ڈائریکٹر میرین فشریز احمد ندیم نے کہا کہ ٹرالروں کے عملے نے فشریز کے اہلکاروں پر پتھر اور دیگر ضرب رساں چیزیں بھی پھینکیں۔ ٹرالروں نے کافی دور تک فشریز بوٹ کا پیچھا کیا۔ فشریز کے عملے نے اپنی بچاؤ کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ فشریز کا عملہ اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا غلیل سے پتھریں مارنے سے فشریز کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں بڑے ٹرالروں کی ٹوکریں لگنے سے بوٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔