شوہر کو پرستاروں کی جانب سے جیجو کہنے پر پرینیتی چوپڑا کا ردعمل
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں آئی پی ایل میچ کے موقع پر پرستاروں کی جانب سے انکے شوہر اور سیاسی رہنما راگھاو چڈھا کو جیجو (بہنوئی) پکارا گیا تھا۔ پرینیتی نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر اس ویڈیو کو ری شیئر کیا۔