ملتان(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی قیادت 12-14 نومبر ملتان کا تین روزہ دورہ کرے گی۔امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ملتان کی سیاست اور کارکنان جماعت کے حوصلوں کو نئی اڑان دے گا ۔مرکزی قائدین میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،لیاقت بلوچ،پروفیسر ابراہیم،معراج الہدیٰ صدیقی،وقاص انجم جعفری اور اظہر اقبال حسن شامل ہونگے۔ سراج الحق شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں بڑے اجتماعات میں شرکت کریں گے۔