اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر احسن بھون نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونا ایک اعزاز ہے، آج جمہوری فلسفے پر یقین رکھنے والوں کی جیت ہوئی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وکلا آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھیں۔
اس موقع پر احسن بھون نے کہا کہ وکلا برادری بطور وزیراعلیٰ آپ کی دی گئی مراعات آج بھی یاد کرتی ہے۔