پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا بحران شہریوں کیلئے درد سر بن گیا ۔جس سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائینگے ۔شہریوں کے مطابق اندرون شہر کے علاقوں گنج چوک، سبز پیر، کریم پورہ، جھنڈا بازار اور شہر پشاور کے مختلف علاقوں میں سردی کی آمد سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور امور خانہ داری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں کے مطابق سوئی گیس کے نام پر پورے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا تھا جس کے بعد آج دن تک کوئی پرسان حال نہیں اور پھر بھی اندرون شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔