• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے وزیر آباد میں ڈیرے، نظامِ زندگی مفلوج


اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والی کالعدم تنظیم کے کارکن وزیر آباد میں آج تیسرے روز بھی موجود ہیں۔

گوجرانوالہ اور وزیر آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، انٹر نیٹ سروس بند ہے۔

وزیر آباد میں 1 ہفتے سے دکانیں بند ہیں جبکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں، گزشتہ روز تمام شادی ہال بھی بند کر دیئے گئے۔

شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات ہے، ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔

وزیر آباد سے گجرات جانے والے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے، گجرات میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔

ادھر راولپنڈی میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث بارہویں روز بھی راستے بند ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

راول پنڈی میں فیض آباد انٹر چینج سے صدر تک مری روڈ بند کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کا واحد راستہ کھلا ہے۔

تازہ ترین