فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )سینئر نائب صدر سرکل کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب نصیر یوسف وہرہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کبڈی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کثیر فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 17 کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے جون میں کیمپ لگایاجائے گا ۔انہوں نےکہاکہ کبڈی کے فروغ کے لئے ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اول، دوم ، سوئم اور بہترین کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری وقاص احمد کھگھہ ، جنرل سیکرٹری سرور بٹ، غلام عباس بٹ ہیڈ کوچ، پروفیسر ظفر گجر و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔