• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اور ترک صدور کی جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

اٹلی میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی اور ترک صدور کی ملاقات ہوئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے ایک مشترکہ طریقہ کار بنانے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ امریکا اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور نیٹو اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی دونوں نیٹو اتحادی ملکوں میں ایک بڑا سفارتی بحران پیدا ہوتے ہوتے رہ گیا تھا۔

تاہم اس ملاقات میں صدر اردوان اور بائیڈن نے ترک امریکا تجارت بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی حکام کے مطابق صدر بائیڈن نے ترک صدر کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کی ترکی کی درخواست پر امریکی طریقہ کار کے تحت معاملات طے ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

امریکی صدر نے ترک ہم منصب سے انسانی حقوق کے معاملے پر بھی بات کی۔

تازہ ترین