• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد عمر شایان باکسنگ کے بیلجئن چیمپئن بن گئے

بیلجیئم میں پاکستانی نژاد عمر شایان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری (67 کلو) میں مد مقابل کو ہرا کر باکسنگ کے بیلجئن چمپئین بن گئے۔

18 سالہ عمر شایان نے یہ اعزاز گینٹ میں ہونے والی باکسنگ کی نیشنل چیمپئن لیگ میں حاصل کیا جس میں مختلف کیٹیگریز کے 100 کے قریب کھلاڑی شریک تھے۔

فائنل میں عمر شایان نے اپنے حریف ایمزا ڈیوڈ کو ہرا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا، عمر شایان احمد ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی تاجر شبیر احمد کے بیٹے ہیں۔

عمومی طور پر بیلجیئم میں فلامش اور فرنچ علاقوں کی چیمپئن شپ علیحدہ علیحدہ منعقد ہوتی ہے، لیکن اس مرتبہ کوویڈ-19 کی وجہ سے فرنچ علاقوں کی چیمپئن شپ منسوخ ہوگئی تھی۔ جس کے بعد کھلاڑیوں کی اکثریت نے فلامش چیمپئن شپ میں ہی حصہ لیا۔

تاہم کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد ہونے کے باوجود عمر شایان احمد کو اپنی کیٹیگری میں کامیابی نصیب ہوئی، جس پر عمر شایان نے رِنگ کے اندر ہی سجدہ شکر ادا کیا۔

تازہ ترین