نوکنڈی ( خبرایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام پاک ایران اور پاک افغان باڈرز کے بندش کے خلاف تحصیل نوکنڈی میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیاجلسے سے مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے صوبائی سینئرنائب صدر حاجی عرض محمدبڑیچ،جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مفتی خلیل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے پاک ایران اور پاک افغان باڈر کی بندش سے چاغی سمیت پورے بلوچستان میں شدید مالی بحران پیدا ہوگیا ہے، گھروں کےچولھے بجھ چکے ہیں، نوکنڈی سمیت چاغی کے عوام محب وطن ہیں اور انہوں نے ہر وقت پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا،ستم ظرفی ہے کہ اب تحصیل نوکنڈی کے اپنے تحصیل راجے میں ٹیکس دے کر کاروبار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے جو کہ تحصیل نوکنڈی کے لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی انتہا ہے ،وہ اپنے تحصیل کے عوام کیساتھ اس طرح کے زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے ۔انہوں نےحکام سے اپیل کی کہ لوگوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور جن جن لوگوں کی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں وہ اصل مالک کے حوالے کی جائیں تاکہ لوگ مالی مشکلات اور بے روزگاری سے بچ سکیں ۔