• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا نومبر کے اواخر تک جوہری مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

تہران (جنگ نیوز )ایرانی حکام نے کہا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے ایک عرصے سے تعطل کے شکار مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔ ایران میں اگست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے ہی2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ ایرانی حکام نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ نومبر کے اواخر تک بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔ایران کے اعلان کے جواب میں امریکا نے تہران سے ”نیک نیتی" کا مظاہرہ کرنے اورمعاہدہ کو جلد از جلد بحال کرنے کی اپیل کی۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا،”یہ کھڑکی ہمیشہ نہیں کھلی رہے گی،ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کنی نے جوہری مذاکرات کے رابطہ کاراور یورپی یونین عہدے دار اینرک مورا کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹوئٹ پر کہا،”کامیاب مذاکرات کے لیے ضروری امور کے حوالے سے ہماری (اینرک مورا کے ساتھ) سنجیدہ اور تعمیری بات چیت رہی۔
تازہ ترین