• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے میں خیانت ہوئی تو بھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے، مفتی منیب


سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد ہوگا، جی ٹی روڈ کو خالی کر دیں گے، میں آپ کےپشت پر کھڑا ہوں اور رہوں گا، آپ نے متحد اور منظم رہنا ہے، معاہدے میں خیانت کی گئی تو بھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔

وزیر آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کہاکہ جہاں قیادت کہے گی وہاں منتقل ہونا ہے، سراج الحق اور فضل الرحمٰن نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں سب سے مقبول مذہب اسلام ہے، تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کا لفظ ختم ہوجائےگا ،کالعدم کا لفظ ہٹنےمیں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نےمراحل طے کر رکھے ہیں۔

مفتی منیب کادھرنے کے شرکاء سے کہنا تھا کہ اللّٰہ نےآپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے،ہم پولیس اور مذہبی جماعت کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے۔

تازہ ترین