• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنیت راجکمار کی موت پر یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرا بچہ مرگیا، شیو راجکمار

بھارتی اداکار شیو راجکمار نے اپنے چھوٹے بھائی پنیت راجکمار کی موت پر کہا کہ انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انکا اپنا بچہ مرگیا۔

واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار، ٹیلی ویژن پریزینٹر اور پروڈیوسر پنیت راجکمار جمعہ کو 46 برس کی عمر میں کرناٹک کے صدر مقام بنگلور (بنگلورو) کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

شیو راجکمار نے اپنے پرستاروں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی سے 13 برس بڑے ہیں اور وہ پنیت کو اس کے بچپن سے دیکھ رہے تھے، جس کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنے بچے کو کھودیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے اور پورے خاندان کے لیے بڑا ذہنی صدمہ ہے، انھوں نے پرستاروں کو بھی صبر اور ضبط کی تلقین کی۔

پنیت کی آخری رسومات اتوار کے دن بنگلورو کے کنتیراوا اسٹوڈیو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ اشوینی ریوانتھ، دونوں بیٹیاں، بڑے بھائیوں شیو راجکمار اور رگویندرا راجکمار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

تازہ ترین