• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سُپر اسٹار پنیت راجکمار مبینہ طور پر اپنی جِم میں ورزش کر رہے تھے جب وہ اچانک گر گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اُنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے اور دُنیا سے کوچ کرگئے۔

46 سالہ اداکار کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو دھچکا دیا ہے جبکہ اداکار کے کئی دوست اور ساتھی فنکار اسپتال کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں۔ 

پنیت کے بڑے بھائی شیوا راجکمار اور دیگر اہلخانہ بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

پاور اسٹار کے نام سے مشہور، پنیت راجکمار کو ایک ناقابل یقین حد تک شہرت ملی، اُن کی بطور فلم پروڈیوسر کی کوششوں کو بھی زبردست پذیرائی ملی۔

تازہ ترین