• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسٹار پنیت راجکمار کی موت پر ہزاروں مداح بنگلورو کی سڑکوں پر جمع

جنوبی بھارت کے فلم اسٹار پنیت راجکمار کی موت پر ہزاروں مداح بنگلورو کی سڑکوں پر جمع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد اداکار کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کے باعث بنگلورو میں ہائی الرٹ کردیا گیا، دفاتر اور دکانیں بند کردی گئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سُپر اسٹار پنیت راجکمار مبینہ طور پر اپنے جِم میں ورزش کر رہے تھے جب وہ اچانک گر گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اُنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے اور دُنیا سے کوچ کرگئے۔

46 سالہ اداکار کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو دھچکا دیا ہے جبکہ اداکار کے کئی دوست اور ساتھی فنکار فوری طور پر اسپتال کے احاطے میں پہنچے۔

تازہ ترین