• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں ججز، بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق بینچ ٹوٹ گیا


سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

بینچ کے رکن جسٹس سجاد علی شاہ نے کیس سُننے سے معذرت کر لی۔ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟

وکیل ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2019 کے فیصلے میں کر چکی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی، جس پر نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین