اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس میں شریک ملزم کی طرف سے دائر نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا گیا۔ پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،اس موقع پر اسد عباسی ایڈووکیٹ نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استشنی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت ریفرنس کے شریک ملزم اقبال نوری نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس درخواست دائر کردی جس پرعدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت5نومبر تک جبکہ پارک لین ریفرنس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی۔