راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا۔ پولیس کوکو شمس الامین نے بتایاکہ بھائی ضیاء الامین اورنعیم خان کے ہمراہ ضیاء الامین کے گھربیٹھے باتیں کررہے تھے کہ اتنے میں نجات زیب مسلح 30بورپسٹل آیااورگالی گلوچ کرتے ہوئے ضیاء الامین پر فائرنگ شروع کردی ہم ڈرکی وجہ سے نیچے بیٹھ گئے ، ضیاء الامین کے جسم کے مختلف حصوں پرفائرلگے جس سے وہ زخمی ہوکرگرپڑا،جب کہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا،ہم زخمی کوہسپتال لارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،وجہ عنادیہ ہے کہ چندروز قبل میرے بھائی اورملزم کاآپس میں جھگڑاہواتھا،بات رفع دفع ہوگئی تھی مگرنجات زیب نے بات دل میں رکھ لی اورمیرے بھائی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایچ اونصیرآبادمحمدرفیق کے مطابق مقتول اورملزم آپس میں کزن ہیں ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدمقتول کی نعش ورثاکے حوالے کردی ۔دریں اثناءراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے تین افرادکوزخمی کردیاگیا۔تھانہ وارث خان کو عابد محمودخان نے بتایا کہ ڈھوک کھبہ میں میرے بھانجے گلریزخان اور ارسلان کی حماد وغیرہ سے تلخ کلامی ہوئی ،دونوں اپنے موٹرسائیکل پرگھرکیطرف جارہے تھے کہ سامنے سے دو موٹرسائیکل آئے جن پر حماد ، وکی ،بلال اور ان کے ساتھ ملک شاہین سوارتھے جنہوں نے میرے بھانجوں کاراستہ روک کر للکارا مار کر کہا کہ آج ہم تمہیں جھگڑے کا مزہ چکھاتے ہیں۔حماد نے پہلے گلریز کونشانہ بنایا اور شاہین نے ارسلان کو فائر مارا،وکی نے گلریزپر فائر کھول دئیے جس سے گلریزاور ارسلان زخمی ہوکرگر پڑے۔تھانہ نصیرآبادکو ذوالفقار علی نے بتایا کہ قاسم آباد سے اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا جب اپنے گھر کے دروازے کے سامنے پہنچا تو ایک نا معلوم شخص نے پسٹل نکال کر مجھ پر فائر کیا جو میری ٹانگ پر لگا ۔