• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی عدم اعتماد کا وقت نہیں، نئے آرڈیننس سے عمران نے خود کو NRO دیا، شہباز شریف


ڈیرہ غازی خان (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے نیب آرڈینس میں عمران نےخود اورکابینہ کواین آراو دیدیا،گندم، ایل این جی، مالم جبہ اسکینڈل سے بچنے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا،ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے معیشت کا برا حال کر دیا،ماضی میں پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کی حمایت کیہم نے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا، تحریک عدم اعتماد کا ابھی وقت نہیں آیا، مفاہمت کا بادشاہ ہوتا تو بار بار جیل نہ جاتا، سیاست سنجیدہ شعبہ ہے، سنجیدگی سے کام کرنا ہوتا ہے، حکومت نے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے میں کسر نہیں چھوڑی، مشکل وقت میں ن لیگ کی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت سے متعلق سوال پر صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اتحاد میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم ہی کر سکتی ہے، لیکن سیاست میں ایک دائرے میں رہ کرہر چیز ممکن ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن آنے والے دنوں میں حکومت کو کوئی سپیس نہیں دینگے۔

تازہ ترین