گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، روزانہ 20سے 50تک گیسٹرو کے مریض ہسپتال لائے جاتے ہیں، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس موسم میں کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے، مکھیوں کی وجہ سے فوری فوڈ پوائزنگ ہو سکتا ہے کٹے ہوئے ریڑھیوں پر فروخت ہونے والے پھل بھی استعمال نہ کئے جائیں۔